Time 17 ستمبر ، 2024
دنیا

اتیشی مارلینا نئی دہلی کی وزیراعلیٰ نامزد

اتیشی مارلینا نئی دہلی کی وزیراعلیٰ نامزد
اروند کجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینا سے ملاقات کے بعد اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا ہے: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو اتریشی مارلینا

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی نے اتیشی مارلینا کو ریاست کا نیا وزیراعلیٰ نامزد کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کے استعفے کے اعلان کے بعد عام آدمی پارٹی نے کابینہ کی وزیر اتیشی مارلینا کو نئی دہلی کا نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ اروند کجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینا سے ملاقات کے بعد اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا ہے اور انہوں نے اتیشی مارلینا کا نام بطور وزیراعلیٰ کے لیے تجویز کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی کے ارکان اسمبلی کے اجلاس میں یہ اعلان کیا گیا کہ اروند کجریوال نے اتیشی مارلینا کو بطور وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے جس کی پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی نے توثیق کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتیشی مارلینا دہلی حکومت میں تعلیم، پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کی وزیر کے طور پر کام کرچکی ہیں۔

واضح رہےکہ نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کو شراب پالیسی کیس میں 6 ماہ بعد ضمانت پر رہا گیا جس پر انہوں نے وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :