Time 19 ستمبر ، 2024
دنیا

’الیکشن آزادی و حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں‘ کشمیری عوام انتخابات کیخلاف سراپا احتجاج

’الیکشن آزادی و حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں‘ کشمیری عوام انتخابات کیخلاف سراپا احتجاج
فوٹو: انٹرنیٹ

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انتخابات کے خلاف مظفر آباد سمیت آزاد کشمیر بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

کشمیری مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت کی سازشوں اور بندوق کی نوک پر منعقد ہونے والے انتخابات ایک دھوکے کے سوا کچھ نہیں۔

کشمیری مظاہرین کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کسی بھی طرح کے الیکشن آزادی اور حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہوسکتے۔

گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارت کی ریاستی اسمبلی کے نام نہاد الیکشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے 90 میں سے 24 حلقوں پر پولنگ ہوئی، انتخابات کے دوران بھی بھارتی فوج نے سری نگر کو فوجی قلعے میں تبدیل کر کے رکھا ہوا ہے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق وادی میں جگہ جگہ گاڑیوں اور مسافروں کی تلاشی کا عمل جاری رہا اور کشمیری رہنماؤں نے مودی کے انتخابی ڈرامے کا بائیکاٹ کیا۔

کشمیری رہنماؤں نے انتخابات کو بھارتی حکومت کے مقبوضہ کشمیر پر قبضے کو جائز قرار دینے کی چال قرار دیا ہے۔

مزید خبریں :