09 نومبر ، 2024
وفاقی تحقیاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پنجاب کی 8 نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو سرکاری ادارے کا نام بغیر اجازت استعمال کرنے پر نوٹس جاری کردیے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق 8 نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی انتظامیہ کو طلب کر لیا گیا ہے اور انہیں 14 نومبر کو ایف آئی اے آفس لاہور طلب کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ سرکاری اداروں کے نام بغیر اجازت استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔