19 ستمبر ، 2024
برطانوی پارلیمنٹ میں ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ قربان نے کہا ہے کہ پاکستان کے حالات بہتر بنانے کیلئے مضبوط عدالتی نظام قائم ہونا چاہیے جہاں کسی دباؤ یا مداخلت کے بغیرغریب امیر سب کو بلاامتیاز جلد اور سستا انصاف فراہم کر دیا جائے۔
لندن میں سینیئرصحافی عارف الحق عارف سے خصوصی گفتگو میں لارڈ قربان نے کہا کہ اگر کسی ملک کے سارے آئینی ادارے کسی سبب ذمہ داریاں پوری کرنے سے قاصر ہو جائیں اور صرف عدالتی نظام کسی عوام کو انصاف دیتا رہے تو وہ ملک تباہ ہونے سے بچ سکتا ہے
مسئلہ کشمیرپر بات کرتے ہوئے لارڈ قربان نے کہا کہ کشمیر کے حالات بد سے بد تر ہوگئے ہیں تاہم وہ وہاں ہونے والی زیادتیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔
لارڈ قربان نے کہا کہ پاکستانی اور کشمیری سیاسی رہنما مسئلہ کشمیر پر برطانوی ہاؤس آف کامنز اور ہاؤس آف لارڈز کے ارکان سے ملیں اور اس مسئلے پر ان کی توجہ مبذول کروائیں۔