پاکستان
18 فروری ، 2013

پٹیل پاڑامیں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق،علاقے میں کشیدگی، کاروبار بند

پٹیل پاڑامیں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق،علاقے میں کشیدگی، کاروبار بند

کراچی … کراچی کے علاقے پٹیل پاڑا میں مسجد کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کے 3 کارکن جاں بحق ہوگئے۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق پٹیل پاڑہ میں نامعلوم افراد نے مسجد سے نماز پڑھ کر نکلنے والے افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اہلسنت والجماعت کے ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں افراد ان کے کارکن تھے، واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعدپٹیل پاڑا میں وقفے وقفے سے شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور دکانیں و کاروبار بند ہوگیا۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی جبکہ پولیس نے مشتعل افرادکومنتشرکرنے کیلئے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ بھی کی۔ ذرائع کے مطابق مشتعل افراد نے کئی موٹر سائیکلیں جلادیں جبکہ سڑک پرٹائر جلا کر احتجاج بھی کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :