18 فروری ، 2013
کراچی…شارع فیصل پرگوراقبرستان کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے ،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق دھماکاایف ٹی سی فلائی اوورکے نیچے ہوا جس کے نتیجہ میں ایک سے ڈیڑھ فٹ گہرا اور تین سے چار فٹ چوڑا گڑھا پڑ گیا۔دھماکا سننے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی جنہیں دوسرے دھماکے کے خدشے کے باعث ہٹایاجارہاہے،پولیس ڈی ایس پی کے مطابق دھماکاپلانٹڈڈیوائس سے کیاگیا۔