پاکستان
19 فروری ، 2013

نیشنل میڈیکل سینٹر میں آتشزدگی ، 10 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف

 نیشنل میڈیکل سینٹر میں آتشزدگی ، 10 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف

کراچی…کراچی میں کالا پل کے قریب نیشنل میڈیکل سینٹر میں آگ بھڑک اٹھی، 10 سے زائد فائر ٹینڈرز اور ایک اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہے۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کراچی میں کالا پل کے قریب نیشنل میڈیکل سینٹر کی بیسمنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی دس سے زائد فائر ٹینڈر اور ایک اسنار کل نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کردیا۔ آگ لگنے سے اسپتال کی عمارت میں دھواں بھر گیا، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوئی ایمرجنسی راستہ نہ ہونے کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔فائر بریگیڈ کے عملے نے کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر سب سے پہلے مریضوں اور اسپتال کے عملے کو عمارت سے باہر نکالنے کی کی کاروائیاں جا ری ہیں۔اسپتال کے مریضوں کو جناح اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :