Time 24 ستمبر ، 2024
دنیا

'بندر نہ آتے تو بیٹی مرجاتی'، بندروں نے کیسے 6 سالہ بچی کو 'ریپ' سے بچایا؟

بندر نہ آتے تو بیٹی مرجاتی، بندروں نے کیسے 6 سالہ بچی کو ریپ سے بچایا؟
برہنہ کیے جانے پر بندروں نے اس شخص پر دھاوا بول دیا جس کے بعد وہ بھاگ کھڑا ہوا__فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارت میں بندروں نے 6 سالہ کمسن بچی کو درندہ صفت انسان کی حوس کا نشانہ بننے سے بچالیا۔

بھارتی خبر رساں ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں باغپت کے علاقے میں ایک شخص 6 سالہ بچی کو اپنی باتوں میں لگاکر ساتھ لے گیا اور اسے برہنہ کردیا، اس دوران بندروں نے اس شخص پر دھاوا بول دیا جس کے بعد وہ بھاگ کھڑا ہوا۔

بچی کے والد نے پولیس کو واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ بیٹی گھر کے باہر کھیل رہی تھی جب ایک شخص آیا اور اسے بہلا پھسلا کے اپنے ساتھ لے گیا، گلی میں لگے سی سی ٹی وی میں مذکورہ شخص کو بیٹی کو لے جاتے دیکھا گیا، بچی جب گھر آئی تو اس نے سارا واقعہ بتایا کہ کس طرح بروقت بندروں نے ملزم پر حملہ کردیا جس سے وہ بچی کو وہیں چھوڑ کر بھاگ کھڑا ہوا۔

بچی کے والد نے بتایا کہ 'اس شخص نے میری بیٹی کو یہ دھمکی بھی دی تھی کہ اگر وہ اس کے ساتھ نہ گئی تو وہ اس کے باپ یعنی مجھے مار ڈالے گا، اگر بندر اس شخص پر حملہ نہیں کرتے تو میری بیٹی مر جاتی‘۔

متاثرہ بچی کے والدین نے قریبی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروادیا جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ملزم کی شناخت اور اسے گرفتار کرنے کی کوشش کررہے ہیں، مذکورہ شخص دکھنے میں نوجوان لڑکا لگتا ہے جو کسی اور گاؤں سے تعلق رکھتا ہے۔

مزید خبریں :