Time 23 ستمبر ، 2024
دنیا

پیجرز دھماکے: ایران میں پاسداران انقلاب کے اراکین مواصلاتی آلات استعمال نہیں کرینگے، پابندی عائد

پیجرز دھماکے: ایران میں پاسداران انقلاب کے اراکین مواصلاتی آلات استعمال نہیں کرینگے، پابندی عائد
جوہری اور میزائل سائٹس پربھی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے، خبر ایجنسی/ فائل فوٹو

تہران: لبنان میں حزب اللہ کے زیر استعمال پیجرز  اور واکی ٹاکیز میں دھماکوں کے بعد ایران میں پاسداران انقلاب نے تمام اراکین کے مواصلاتی آلات کے استعمال پر  پابندی لگا دی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق تمام آلات کا معائنہ کیا جارہا ہے جب کہ جوہری اور میزائل سائٹس پربھی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

ایرانی سکیورٹی اہلکار کے مطابق ایران کو اسرائیلی ایجنٹوں کی دراندازی پربھی تشویش ہے جب کہ حملوں سے بچنے کے لیے پاسداران انقلاب گارڈز کےاہلکاروں کی مکمل چھان بین کی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کی پھٹنے والی ڈیوائسز بھی جائزوں کے لیے تہران میں ایرانی ماہرین کو بھیجی گئی ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج نے دو دہائیوں سے پیجر کا استعمال بند کر رکھا ہے۔ 


مزید خبریں :