Time 24 ستمبر ، 2024
پاکستان

لاہور: جنرل اسپتال میں ڈیڑھ سالہ بچی کے پیٹ سے ہیئر کلپ نکال لیا گیا

لاہور: جنرل اسپتال میں ڈیڑھ سالہ بچی کے پیٹ سے ہیئر کلپ نکال لیا گیا
چونگی امر سدھو کی رہائشی بچی مومنہ نے کھیلتے ہوئے بالوں میں لگانے والا کلپ نگل لیا تھا: ڈاکٹر حسن سلمان/ فوٹو جیونیوز

لاہور: جنرل اسپتال میں ڈیڑھ سالہ بچی کا کامیاب آپریشن کرکے اس کے پیٹ سے ہیئر کلپ کو نکال لیا گیا۔

جنرل اسپتال کے ڈاکٹر حسن سلمان کے مطابق چونگی امر سدھو کی رہائشی بچی مومنہ نے کھیلتے ہوئے بالوں میں لگانے والا کلپ نگل لیا تھا جس کے بعد اس کی طبعیت خراب ہونا شروع ہوئی۔

ڈاکٹر حسن سلمان نے بتایا کہ بچی کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس پر بچی کے فوری ضروری ٹیسٹ کیے گئے جس سے معدے میں بالوں کے کلپ کے موجود ہونے کی تشخیص ہوئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اینڈو اسکوپی کے ذریعے بچی کے معدے سے کلپ نکال لیا گیا۔

مزید خبریں :