Time 25 ستمبر ، 2024
کھیل

پاکستان کرکٹ کی ایسی صورتحال پہلے کبھی نہیں دیکھی، دنیا ہمارا مذاق بنا رہی ہے: سابق چیف سلیکٹر

پاکستان کرکٹ کی ایسی صورتحال پہلے کبھی نہیں دیکھی، دنیا ہمارا مذاق بنا رہی ہے: سابق چیف سلیکٹر
انڈر 19 ٹورنامنٹ شروع کرکے بندکردینا، ریڈبال سیریزسے پہلےوائٹ بال ٹورنامنٹ کرانا، ایسا لگتا ہے پی سی بی کے لوگ کنفیوز ہیں : سابق چیف سلیکٹر ہارون رشیدکی گفتگو/فوٹوفائل 

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بدقسمتی سے کپتانی ٹیم میں آکر سیکھی جاتی ہے۔

کراچی میں  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا تھا کہ    پاکستان کی  کرکٹ کئی مسائل سے دوچار ہے، مجھ سمیت سابق کرکٹرز کو بلایا ایک دو گھنٹے کی میٹنگ کی لیکن ایک دو گھنٹے کی میٹنگ کرکے مسائل کو دور نہیں کیا جا سکتا ۔

 سابق چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کرکٹ کو بہتربنانا ہے تو دو لمبے سیشن کرنے ہوں گے۔

انھوں نےکہا کہ میں بھی پی سی بی سے وابستہ رہا ہوں، ایسی صورتحال پہلے کبھی نہیں دیکھی، دنیا پی سی بی اور پاکستان ٹیم کا مذاق بنا رہی ہے، انڈر 19 ٹورنامنٹ شروع کرکے بندکر دینا، ریڈبال سیریز سے پہلےوائٹ بال ٹورنامنٹ کرانا، ایسا لگتا ہے کہ پی سی بی کے لوگ کنفیوز ہیں، کوئی وژن ہی نہیں ہے۔

ان کا مزید کہا کہ کنیکشن کیمپ میں ہم نے دنیا کو بتا دیا کہ ٹیم متحد نہیں ہے،  بدقسمتی سے کپتانی پاکستان ٹیم میں آکر سیکھی جاتی ہے۔


مزید خبریں :