Time 26 ستمبر ، 2024
پاکستان

پختونخوا: سابق نگران دور حکومت میں بھرتی ہونیوالے ملازمین کو فارغ کرنیکا فیصلہ

پختونخوا: سابق نگران دور حکومت میں بھرتی ہونیوالے ملازمین کو فارغ کرنیکا فیصلہ
 نگران حکومت نے غیرقانونی طور پر غیرآئینی کام کیاہے : خیبر پختونخوا کے وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی کا بیان/فوٹوفائل

خیبرپختونخوا حکومت نے سابق نگران دور حکومت میں بھرتی ہونے والے ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

خیبر پختونخوا کے وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نگران حکومت نے غیر قانونی طور  پر غیرآئینی کام کیا، آئین اور الیکشن ایکٹ میں بھی نئی ملازمین کی بھرتی سے متعلق نگران حکومت کو اجازت نہیں ہے۔

صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی کے مطابق  نگران دور حکومت میں بھرتی تمام ملازمین کو قانون سازی کے ذریعے گھر بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

وزیر قانون کے پی کا کہنا تھا کہ ملازمین کو چھپانے کے لیے مختلف محکموں نے بھی غلط بیانی سےکام لیا ہے، بیوروکریسی نے پہلے 1800 ملازمین بتائے، دباؤ بڑھانے پر 6 ہزارکے قریب نام اگل دیے۔

آفتاب عالم کا مزیدکہنا تھا کہ زیادہ بھرتیاں ایجوکیشن اور صحت کے محکموں میں ہوئیں، بھرتی ہونے والوں میں کلاس فور بھی شامل ہیں، کسی نے این او سی ڈی جیز تو کسی نے مقامی الیکشن کمیشن کے این او سیز جمع کرائے اور بعض کے پاس تو این او سی تک نہیں ہیں۔

مزید خبریں :