Time 09 ستمبر ، 2024
پاکستان

ایف بی آر ملازمین کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

ایف بی آر  ملازمین کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
وزارت خزانہ کے مطابق ایف بی آر کے 8 ہزار 503 ملازمین 6 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ کی حد سےکم اجرت وصول کر رہے ہیں،فوٹو: فائل

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ملازمین کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق  ایف بی آر کے 19 ہزار 151 ملازمین میں سے 10 ہزار 102 ملازمین نے 2023  میں ٹیکس گوشوارے جمع کرائے۔

وزارت خزانہ کے مطابق ایف بی آر کے 8 ہزار 503  ملازمین 6 لاکھ  روپے سالانہ تنخواہ کی حد سےکم اجرت وصول کر رہے ہیں۔ ایف بی آر کے 263 افسران طویل رخصت  پر ہونے کی وجہ  سے ٹیکس گوشوارے  جمع نہیں کراسکے۔ ایف بی آر میں تعینات 74  افسران پروبیشن پر ہیں جن کی تنخواہیں ٹیکس حد  سے کم ہیں۔

وزارت خزانہ نے ایوان کو بتایا کہ  بجٹ  خسارہ پورا کرنے کے لیے رقم ملکی اور غیرملکی قرض سے پوری کی جارہی ہے، سرکاری قرض میں اضافے کی  وجہ  مالی خسارہ  اور  روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے ہوا۔

وزیرخزانہ کے مطابق قرض کی شرح میں اضافہ ٹیکس میں اضافے سے زیادہ ہو تو قرض پر سود کی ادائیگیوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

مزید خبریں :