پاکستان
19 فروری ، 2013

کراچی میں ووٹر کی گھر گھر تصدیق کا کام مکمل کر لیا،ڈی جی الیکشن کمیشن

 کراچی میں ووٹر کی گھر گھر تصدیق کا کام مکمل کر لیا،ڈی جی الیکشن کمیشن

اسلام آباد…ڈی جی الیکشن کمیشن شیر افگن نے کہا ہے کہ کراچی میں ووٹر کی گھر گھر تصدیق کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، ڈی جی الیکشن کمیشن نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ سابق ممبران اسمبلی کویہ بھی بتاناہو گاکہ انھوں نے5 سال میں حلقے کیلئے کیاکیا۔کاغذات نامزدگی کیساتھ اہلخانہ کی مکمل تفصیلات دیناہونگی،اگر امیدوار کے بچے بیرون ملک ہیں تو ان کے بارے میں بھی بتانا ہو گا،اگر امیدوار کے بچے بیرون ملک ہیں تو ان کے بارے میں بھی بتانا ہو گا،3 سال کے دوران کیے گئے غیرملکی دوروں سے متعلق بتانا ہو گا ، امیدوارکو غیر ملکی پاسپورٹ سے متعلق بھی بتانا ہو گا جبکہ امیدواروں کو 3سال کی آمدن اور ٹیکس تفصیلات دینا ہوں گی،یہ بھی بتانا ہو گا کہ پارٹی ٹکٹ کے لیے رقم دی یا لی،ڈی جی الیکشن کمیشن شیر افگن کا بریفنگ میں یہ بھی کہنا تھا کہ وزارت قانون کوبارکونسلزکوفنڈز جاری کر نے سے روک دیاگیا ہے ۔

مزید خبریں :