کھیل
28 فروری ، 2012

بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم کا دورہ،سیکیورٹی انتظامات مکمل

بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم کا دورہ،سیکیورٹی انتظامات مکمل

اسلام آباد…پاکستان نے بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔ وفاقی وزیرداخلہ کا کہناہے کہ میچ جہاں بھی ہوگا ،دونوں ٹیموں کی سیکیورٹی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی۔پی سی بی کے چیئرمین چوہدری ذکاء اشرف نے وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس کے دوران بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم کے مجوزہ دورہ پاکستان پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعدوزارت داخلہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی ہوا جس میں چاروں صوبوں کے ہوم سیکریٹریز، پنجاب اوراسلام آباد کے آئی جیزسمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔اس موقع پر پاکستان اور بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیموں کے ہوٹلوں اورکرکٹ اسٹیڈیم آنے، جانے کے راستوں پر باکس سیکیورٹی دینے کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ذرائع کا کہناہے کہ دونوں ٹیموں کو بم پروف بسیں بھی فراہم کی جائیں گی۔وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ انٹرپول کی تجویز پر پاکستان کہیں بھی ہونے والے امدادی ٹورنامنٹ میں شرکت اور بھارت سے کھیلنے کو بھی تیار ہے۔

مزید خبریں :