پاکستان
19 فروری ، 2013

سانحہ کوئٹہ کے خلاف ملک بھر میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان

سانحہ کوئٹہ کے خلاف ملک بھر میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان

کوئٹہ…کوئٹہ میں سانحہ ہزارہ ٹاون کے بعد ہزارہ برادری اور اس سانحہ میں جاں بحق افرادکے لواحقین کی جانب سے تین روز سے جاری دھرنا حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ہزارہ معتبرین اور شیعہ علماء کے ساتھ مذاکرات کے بعد ختم کرنے کااعلان کردیاگیا،وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی جانب سے وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ کی سربراہی میں تشکیل کردہ وفاقی وزراء اور دیگر رہنماوں پر مشتمل چھ رکنی کمیٹی سانحہ ہزارہ ٹاون میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی اور انہیں میتوں کے ہمراہ دھرنا ختم کرنے اور اپنے پیاروں کی تدفین کے لئے آمادہ کرنے کے لئے کوئٹہ پہنچی،کمیٹی میں قمر زمان کائرہ ، ہزار خان بجارانی، مولا بخش چانڈیو، یاسمین رحمان، صغری امام اور ندیم افضل چن شامل تھے،کمیٹی نے پہلے تو گورنر ہاوس میں گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی سے ملاقات کی اور تفصیلی ملاقات کے بعد کمیٹی کے ارکان گورنر کے ہمراہ ہزارہ ٹاون پہنچے جہاں ہزارہ عمائدین اور شیعہ علماء سے مذاکرات ہوئے ان کی یقین دہانی کے بعد مجلس وحدت مسلمین علامہ امین شہیدی نے ہزارہ قبیلے کے سربراہ سردار سعادت ہزارہ کے ہمراہ کوئٹہ سمیت ملک بھر میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

مزید خبریں :