Time 29 ستمبر ، 2024
پاکستان

ذاتی اور مالی معلومات آن لائن شیئر کرنے پر پاکستانیوں کی تشویش عالمی اوسط سے کم

ذاتی اور مالی معلومات آن لائن شیئر کرنے پر پاکستانیوں کی تشویش عالمی اوسط سے کم
سروے کے مطابق 35 فیصد پاکستانی مالی معلومات انٹرنیٹ پر شیئر کرنے کے بارے میں بھی لاپروا دکھائی دیے—فوٹو: فائل

لاعلمی یا لاپروائی؟ ذاتی اور مالی معلومات آن لائن شیئر کرنے پر پاکستانیوں کی تشویش عالمی اوسط سے کم ہے۔

عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے سماجی رویوں پر نیا سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق عالمی سطح پر 48 فیصد انٹرنیٹ پر مالی معلومات شیئر کرتے ہوئے فکرمند نظر آئے جبکہ پاکستان میں 34 فیصد نے پریشانی کا اظہار کیا۔

سروے کے مطابق 35 فیصد پاکستانی مالی معلومات انٹرنیٹ پر شیئر کرنے کے بارے میں بھی لاپروا دکھائی دیے ،کوئی نقصان نہ ہونے کا کہا۔

 گیلپ پاکستان کےسروے میں ذاتی معلومات کی آن لائن شیئرنگ پر بھی پاکستانیوں نے بے فکر ی کا اظہار  کیا، 37 فیصد نے ذاتی معلومات شیئر کرنے پر کوئی تشویش نہ ہونے کا کہا۔

 البتہ 31 فیصد افراد نے پریشان ہونے کا بتایا۔

اس کے برعکس صحت سے متعلق معلومات انٹرنیٹ پر شیئر کرنے پر پاکستانیوں نے عالمی سطح سے بھی زیادہ محتاط رویہ اپنایا۔

سروے کے مطابق عالمی سطح پر 34 فیصد جبکہ پاکستان میں 36 فیصد افراد نے صحت سے متعلق معلومات انٹرنیٹ پر شیئر کرتے ہوئے فکر مندی کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :