29 ستمبر ، 2024
قومی کرکٹرز کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کا ایک اور موقع ملا ہے۔
ذرائع کے مطابق جن قومی کرکٹرز کے پہلے ٹیسٹ نہ ہوسکے تھے یا ٹیسٹ کلیئر نہ کرپائے تھے ان کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 30 ستمبرکو ہوں گے۔
پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کو 2 کلو میٹر رن میں بہتری لانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس مرحلے میں8 سے 10 قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ہوں گے۔ ان کرکٹرز میں سے کچھ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ نہیں ہوسکے تھے جبکہ زیادہ تر کرکٹرز وہ ہیں جو فٹنس ٹیسٹ کلیئر نہ کر سکے اور کچھ بارڈر لائن پر تھے۔
قومی کرکٹرز کو فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرنے کا دوبارہ موقع دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کسی کرکٹرز کے ساتھ فٹنس ٹیسٹ کی بنیاد پر ناانصافی ہونے کے حق میں نہیں ہے اس لیے انہیں دوبارہ موقع دیا جا رہا ہے۔