Time 29 ستمبر ، 2024
پاکستان

پاکستان لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کیلئےکھڑا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کیلئےکھڑا ہے: ترجمان دفتر خارجہ
حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کا قتل خطے کے عدم استحکام میں بڑا اضافہ ہے،ترجمان دفتر خارجہ،فوٹو: فائل

پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی اسرائیلی مہم جوئی کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ پاکستان لبنان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑا ہے۔

ایک بیان میں  ترجمان دفتر خارجہ نےکہا ہےکہ پاکستان مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی اسرائیلی مہم جوئی کی مذمت کرتا ہے، حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کا قتل خطے کے عدم استحکام میں بڑا  اضافہ ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ  پاکستان لبنان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑا ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسرائیل کو خطے میں مہم جوئی سے روکے، سلامتی کونسل اسرائیل کو عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں سے باز  رکھے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا ہےکہ آبادیوں پر حملے  اور  عالمی قوانین کی پامالی تشویش ناک ہے، اسرائیل لبنان کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے میں مصروف ہے۔

مزید خبریں :