29 ستمبر ، 2024
کراچی کے علاقےگلستان جوہر میں گاڑی کے اندر دم گھٹنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق بچے کی موت کارکالاک نہ کھلنے کی وجہ سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق دوبھائی کھیل کےدوران گاڑی میں بیٹھ گئے تھے، دم گھٹنے سے 3 سالہ بچہ رؤف جاں بحق اور 4 سالہ حسان بےہوش ہوا۔
پولیس کے مطابق دوسرے بچےکی حالت تشویشناک ہے، اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ گاڑی کے مالک کو حراست میں لیا گیا ہے۔