پاکستان
19 فروری ، 2013

فوج کے کنٹرول سنبھالنے تک میتیں نہ دفنانے کا اعلان،کوئٹہ میں دھرنا جاری

فوج کے کنٹرول سنبھالنے تک میتیں نہ دفنانے کا اعلان،کوئٹہ میں دھرنا جاری

کوئٹہ…کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن میں ہزارہ برادری کے رہنماؤں اور حکوممتی ٹیم کے مذاکرات کے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کے باوجود ہزاروں شرکاء نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا ہے۔اور کہا ہے کہ فوج کے کنٹرول سنبھالنے تک نوے میتیں نہیں دفنائیں گے اور دھرنا جاری رکھیں گے۔جس کے بعد ہزارہ برادری سے یک جہتی کے لیے کراچی سمیت دیگر شہروں میں جاری دھرنے کے شرکا نے بھی دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس سے قبل وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی جانب سے وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ کی سربراہی میں تشکیل کردہ وفاقی وزراء اور دیگر رہنماوں پر مشتمل چھ رکنی کمیٹی سانحہ ہزارہ ٹاون میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی اور انہیں میتوں کے ہمراہ دھرنا ختم کرنے اور اپنے پیاروں کی تدفین کے لئے آمادہ کرنے کے لئے کوئٹہ پہنچی،کمیٹی میں قمر زمان کائرہ ، ہزار خان بجارانی، مولا بخش چانڈیو، یاسمین رحمان، صغری امام اور ندیم افضل چن شامل تھے،کمیٹی نے پہلے تو گورنر ہاوس میں گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی سے ملاقات کی اور تفصیلی ملاقات کے بعد کمیٹی کے ارکان گورنر کے ہمراہ ہزارہ ٹاون پہنچے جہاں ہزارہ عمائدین اور شیعہ علماء سے مذاکرات ہوئے ان کی یقین دہانی کے بعد مجلس وحدت مسلمین علامہ امین شہیدی نے ہزارہ قبیلے کے سربراہ سردار سعادت ہزارہ کے ہمراہ کوئٹہ سمیت ملک بھر میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیاتھا۔

مزید خبریں :