Time 02 اکتوبر ، 2024
پاکستان

ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم بی ایل اے کے 6 دہشتگرد ہلاک

ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن  میں کالعدم بی ایل اے کے 6 دہشتگرد ہلاک
12ستمبر کو بی ایل اے کے ٹھکانوں پر کامیابی سے مشترکہ آپریشن کیا گیا—فوٹو: فائل

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دہشت گردوں کےخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں  کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 12ستمبر کو بی ایل اے کے ٹھکانوں پر کامیابی سے مشترکہ آپریشن کیا گیا جس میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور لوگوں پر براہ راست حملوں میں ملوث تھے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ فورسز نے بروقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔

محسن نقوی  کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔

مزید خبریں :