20 فروری ، 2013
کراچی…بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کے 113 کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف اہل سنت والجماعت کے کئی سو کارکنوں نے آرسی ڈی شاہراہ پرحب کے قریب دھرنا دے دیا۔ حب ندی کا پل بند ہوجانے کے باعث آرسی ڈی ہائی وے سے کراچی اور بلوچستان کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا اور حب انڈسٹریل زون جانے اور آنے والی سیکڑوں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین کی قیادت قدوس قادری اور جلیل قادری کررہے ہیں۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق تنظیم کے کارکنوں نے حب میں کاروبار بھی بند کرادیا ہے۔