Time 02 اکتوبر ، 2024
پاکستان

پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں بڑھتے تناؤ پرگہری تشویش کا اظہار

پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں بڑھتے تناؤ  پرگہری تشویش کا اظہار
ترجمان دفترخارجہ نے ایک بیان میں کہا ہےکہ عالمی برادری کو تناؤ کم کرنے کے لیے تیزی سے اقدامات کرنے چاہئیں، فوٹو: فائل

اسلام آباد:  پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتے تناؤ  پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ  نے ایک بیان میں کہا ہےکہ عالمی برادری کو تناؤ کم کرنے کے لیے تیزی سے اقدامات کرنے چاہئیں، تمام فریقین امن کو ترجیح دیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  اسرائیل نے بین الاقوامی قانون اور  یو این چارٹر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اقدامات کیے، اسرائیلی اقدامات کے نتیجے میں سنگین انسانی بحران پیدا ہوا ہے، اسرائیل نے غزہ میں جاری نسل کشی سے علاقائی امن و سلامتی کو  خطرے میں ڈال دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ  لبنان پر حالیہ حملے نے اس کشیدگی میں مزید شدت پیدا کر دی ہے۔ فلسطین، لبنان اور خطے میں بے گناہ شہریوں کی زندگیاں متاثر ہو رہی ہیں، فلسطین، لبنان اور  خطے کے لوگ خوف  اور  تشدد  سے آزاد زندگی گزارنے کے مستحق ہیں، تمام فریقوں کے لیے یہ انتہائی ضروری ہےکہ وہ پیچھے ہٹیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو تناؤ کم کرنے کے لیے تیزی سے اقدمات  کرنے  چاہئیں، پاکستان لبنان کی خودمختاری کے تحفظ کے مطالبے کا اعادہ کرتا ہے، پاکستان غزہ میں جاری انسانی بحران کے خاتمے کے مطالبے کا بھی  اعادہ کرتا ہے۔

مزید خبریں :