Time 03 اپریل ، 2025
انٹرٹینمنٹ

بوٹوکس نہ کروانیوالی کرینہ کپور خوبصورت اور فٹ نظر آ نے کیلئے کیا کرتی ہیں؟

بوٹوکس نہ کروانیوالی کرینہ کپور خوبصورت اور فٹ نظر آ نے کیلئے کیا کرتی ہیں؟
حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کے دوران کرینہ کپور نے اپنی جلد کو صحت مند اور چمکدار رکھنے کیلئے اپنائی جانے والی ٹپس پر بات کی/فوٹوفائل

خوبصورت اور جوان نظر آنے کیلئے بوٹوکس یا دیگر کاسمیٹکس سرجریز کا انتخاب اداکاروں کیلئے معمول ہے لیکن بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کا دعویٰ ہے کہ وہ بوٹوکس کے بجائے اپنا خیال خود رکھنے  کو زیادہ ترجیح دیتی ہیں ۔

حال ہی میں  ایک تقریب میں شرکت کے دوران میڈیا سے  گفتگو میں کرینہ نے اپنی جلد کو صحت مند اور چمکدار رکھنے کیلئے اپنائی جانے والی ٹپس پر بات کی۔

بڑھتی عمر کے ساتھ فٹ اور صحت مند رہنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئےکرینہ کپور کا کہنا تھا کہ ’میں صحت مند رہنے کیلئے نیوٹریشنسٹ کی رہنمائی پر عمل کرتی ہیں،  وزن میں ہلکے پھلکے اضافے کیلئے گھی اور کھچڑی کھاتی ہوں، پٹھوں کی مضبوطی کیلئے چہل قدمی جب کہ اسکن ٹریٹمنٹ کیلئے سورج کو سلامی( سوریہ نمسکار)  دیتی ہوں‘ ۔

کرینہ نے بتایا کہ ’جب میں موٹی تھی تو کھانے کے ساتھ میرا تعلق حیرت انگیز تھا، ایسا نہیں ہوا کہ میں نے کبھی بھوکا رہنے کی کوشش کی،  میں اپنی جلد  اور اپنے وزن کے ساتھ  بہت آرام دہ ہوں‘۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ’میں  ٹین  ایج لائف میں بھی ہمیشہ چپس کا پیکٹ کھا کر بہت خوش  ہوتی تھی کیونکہ میں یہ نہیں جاننا چاہتی تھی کہ یہ میرے لیے اچھا ہے یا برا، میں صرف اس حقیقت کو پسند کرتی تھی کہ  یہ مجھے خوش کرتا ہے جو کہ  میرے لیے سب سے اہم چیز ہے‘۔

مزید خبریں :