03 اکتوبر ، 2024
کراچی: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 1.2 ارب ڈالر رقم کی آمد کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر رقم کی آمد کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اس کے اپنے ذخائر 10 ارب 70 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.28 ارب ڈالر ہوگیا ہے۔