20 فروری ، 2013
کراچی… محمد رفیق مانگٹ…روسی خبر رساں ادارے کے مطابق یو کرائن پاکستان کو 110ٹینک پاور پلانٹس فراہم کرے گا،جس میں انجن اور متعلقہ پرزہ جات شامل ہیں یوکرائن کی سرکاری اسلحہ درآمد کنندہ Ukrspetsstroi کے اعلان کے مطابق پاکستان کے ساتھ5کروڑ( 50ملین ڈالر) کے طے معاہدے کے تحت110جنگی ٹینک انجن فراہم کیے جائیں گے۔ کئی دن قبل پاکستان کے ساتھ دستخط کیے جانے والے اس معاہدے کی مدت چار سال پر محیط ہے جس کے تحت یوکرائن میں میلشیو پلانٹ خارکوو میں ان پاور پلانٹس کو تیار کیا جائے گا،تاہم کمپنی نے اس کی تکنیکی تفصیلات جاری نہیں کیں۔ کمپنی کے قائم مقام ڈپٹی جنرل ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ یوکرائن اس سے قبل الخالد ٹینک کے لئے تین سو سے زائد پاور پلانٹ فراہم کر چکا ہے۔یوکرائن چین کو بھی ٹینک انجن فراہم کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم دنیا میں معروف ٹینک پاور پلانٹ ساز وں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور خاص جرمنی انجن سازوں سے براہ راست مسابقت ہے۔