Time 07 اکتوبر ، 2024
پاکستان

اڈیالہ جیل میں عمران خان سمیت تمام قیدیوں کی ملاقاتوں پر پابندی عائد

اڈیالہ جیل میں عمران خان سمیت تمام قیدیوں کی ملاقاتوں پر پابندی عائد
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنما، وکلاء، فیملی کی ملاقات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے: جیل ذرائع۔ 

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں 18 اکتوبر تک تمام ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنما، وکلاء، فیملی کی ملاقات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، ملاقاتوں پر پابندی سکیورٹی وجوہات کےباعث لگائی گئی ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے سلسلے میں اڈیالہ جیل کی سیکورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کیا ہے، اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق عام قیدیوں پر بھی ہو گا۔

مزید خبریں :