20 فروری ، 2013
کراچی … اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے وزراء کے علاوہ صرف ارکان اسمبلی بھی اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کی درخواستیں دیں گے تو انہیں سیٹیں الاٹ کردی جائیں گی۔ اپنے ایک بیان میں نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے وزراء کے استعفے منظور ہونے تک متحدہ کو اپوزیشن بینچ نہیں دے سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے اراکین وزراء کے علاوہ اپوزیشن میں بیٹھنے کی انفرادی درخواستیں دیں گے تو بھی سیٹیں الاٹ کردی جائیں گی۔ نثار کھوڑو نے بتایا کہ قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیاں 15 یا 16 مارچ کو تحلیل ہوسکتی ہیں اور اسمبلیوں کی تحلیل کے 60 روز کے اندر ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات ہوں گے۔