Time 08 اکتوبر ، 2024
کھیل

جیمز اینڈرسن نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لیا

جیمز اینڈرسن نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لیا
جیمز اینڈرسن ٹیم کے ہمراہ ملتان اسٹیڈیم پہنچے، انہوں نے انگلینڈ ٹیم کو تاخیر سے جوائن کیا__فوٹو: فائل

انگلش کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ جیمز اینڈرسن نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا۔

جیمز اینڈرسن ٹیم کے ہمراہ ملتان اسٹیڈیم پہنچے اور  انہوں نے انگلینڈ ٹیم کو تاخیر سے جوائن کیا ہے۔

جیمز اینڈرسن اسکاٹ لینڈ میں ایک گولف ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے تھے۔

اسکاٹ لینڈ میں گولف ٹورنامنٹ اتوار کو ختم ہوا جس کے بعد پاکستان کا سفر شروع کیا۔

خیال رہے کہ ملتان ٹیسٹ کے دوسرے کے کھیل کا آغاز ہوچکا ہے اور پاکستان ٹیم 4 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز سے اپنی اننگز آگے بڑھا رہی ہے۔

مزید خبریں :