Time 08 اکتوبر ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی نظر بندی ختم کرکے فوری رہائی کا حکم

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی نظر بندی ختم کرکے فوری رہائی کا حکم
لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس محمد وحید خان نے زرتاج گل کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی/ فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے سابق وفاقی وزیر  اور   پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی نظر بندی ختم کرکے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ 

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس محمد وحید خان نے زرتاج گل کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں درخواست گزار کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ 

وکلا کے دلائل سننے کےبعد جسٹس محمد وحید خان نے زرتاج گل کی نظر بندی فوری ختم کرنے اور رہائی کا حکم دے دیا۔ 

 زرتاج گل کو تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر ڈی آئی خان سےحراست میں لیا گیا تھا اور ان کی نظربندی کے خلاف ان کے شوہر کی جانب سے عدالت  میں پٹیشن دائر کی گئی تھی۔ 

مزید خبریں :