Time 09 اکتوبر ، 2024
پاکستان

ایمنڈ نےپیمرا کے ٹی وی چینلز کو نوٹس غیرقانونی اور میڈیا پر دباؤ ڈالنے کی کوشش قرار دے دیا

ایسوسی ایشن آف الیکٹرونک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ) نے پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے ٹی وی چینلز کو نوٹس غیرقانونی اور میڈیا پر دباؤ ڈالنے کی کوشش قرار دے دیا۔

ایک بیان میں ایمنڈ نے کہاکہ ٹی وی چینلز کو پیمرا کی جانب سے مسلسل اعلانیہ اور غیراعلانیہ پابندیوں کے احکامات کا سامنا ہے۔

ایمنڈ کے مطابق کراچی میں دہشت گردی کے واقعے کی کوریج کو بنیاد بنا کر متعدد ٹی وی چینلز کو شوکاز نوٹس دیے گئے اور ان نوٹسز کا مقصد غیر قانونی سنسرشپ کا اطلاق ہے۔ 

ایمنڈ  کا کہنا ہے کہ نوٹس میں عائد بے بنیاد الزامات کے برعکس ٹی وی چینلز نے کراچی میں ہوئی دہشتگردی کے واقعے کی انتہائی ذمے دارانہ کوریج کی ہے۔

  پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ اور سیکرٹری جنرل ارشد انصاری نے مشترکا بیان میں کہاکہ کراچی میں دہشتگردی کے حملے کی رپورٹنگ حقائق پر مبنی اور مفاد عامہ میں ضروری تھی، پیمرا ٹی وی چینلز کو دیے نوٹسز فوری واپس لے۔

مزید خبریں :