11 اکتوبر ، 2024
بھارت میں فوتگی یا شادی پر عجیب وغریب واقعات کا سامنے آنا یا پھر نت نئی رسومات کی ادائیگی کوئی نئی بات نہیں لیکن حال ہی میں بھارتی میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران پریشان کردیا۔
بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں میت کو آئٹم ڈانس اور ڈی جی سسٹم کے ساتھ لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے بیٹے نے باپ کی میت لے جانے کیلئے آئٹم ڈانس اور ڈی جے سسٹم کا انتخاب کیا ۔
ویڈیو میں گاؤں کے لوگوں کو میت لے جاتے دیکھا جاسکتا ہےجب کہ میت کے آگے ڈی جے سسٹم اور 2 خواتین کو ڈانس کرتے بھی دیکھا گیا ہے۔
ویڈیو میں بیٹے کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس کے والد کو آئٹم ڈانس دیکھنا پسند تھا لہٰذا والد کی پسند کو مد نظر رکھتے ہوئے میت کو لے جانے کیلئے یہ طریقہ اپنایا گیا۔