Time 11 اکتوبر ، 2024
کھیل

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 9 وکٹ سے شکست دے دی

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 9 وکٹ سے شکست دے دی
پاکستان ٹیم 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، آسٹریلیا نے 83 رنز کا ہدف 11 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا— فوٹو: پی سی بی

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 9  وکٹ سے ہرا دیا۔

 دبئی میں آسٹریلوی کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کو ترجیح دی، پاکستان کی پہلی وکٹ 13 رنز پر گری اور کپتان منیبہ علی 7 رنز بنا سکیں۔ 

اس کے بعد صدف شمس 3، سدرہ امین 12، امیمہ سہیل 3 اور ندا ڈار 10 رنز بنا کر لوٹ گئیں۔ ایسے میں عالیہ ریاض نے اچھی بیٹنگ کی اور 26 رنز بنائے جبکہ ارم جاوید نے بھی 12 رنز اسکور کیے۔

پاکستان ٹیم آخری اوور میں 82 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی ایشلی گارڈنر نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ انابیل اور جارجیا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

83 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 36 رنز پر گرئی، بیتھ مونی 15 رن بنا کر سعدیہ اقبال کا شکار بنیں۔

اس کے بعد کپتان ایلیسا ہیلی ا ور ایلس پیری نے اچھی شراکت لگائی، جب ٹیم کا اسکور 69 ہوا تو ایلیسا ہیلی ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئیں اور بقیہ اسکور ایلس پیری اور ایشلی گارڈنر نے 11 اوور میں صرف ایک وکٹ پر پورا کر دیا۔

اس کامیابی کے بعد آسٹریلیا کے 6 پوائنٹس ہوگئے اور سیمی فائنل تک رسائی پکی ہوگئی۔  پاکستان کے دو پوائنٹس ہیں۔ 

مزید خبریں :