Time 15 اکتوبر ، 2024
پاکستان

خیبر پختونخوا سروس ٹربیونل مجوزہ ترمیمی بل 2024 تیار، درخواستگزار کو نظر ثانی اپیل کا حق حاصل

خیبر پختونخوا سروس ٹربیونل مجوزہ ترمیمی بل 2024 تیار،  درخواستگزار کو نظر ثانی اپیل کا حق حاصل
مجوزہ بل میں خیبرپختونخوا جیل خانہ جات ایکٹ کے سیکشن 58 اے کا اضافہ کیا گیا ہے/ فائل فوٹو

پشاور: خیبر پختونخوا سروس ٹربیونل مجوزہ ترمیمی بل 2024 تیار کر لیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق مجوزہ ترمیمی بل میں درخواست گزار کو نظر ثانی اپیل کا حق دیا گیا ہے، فیصلے کے خلاف 30دن کے اندر نظر ثانی اپیل دائر کی جاسکےگی اور فیصلے کے بعد 30 دن میں مزید شواہد ملنے پر اپیل دائر کی جاسکتی ہے جب کہ  سروس ٹربیونل نظرثانی اپیل پر 60 دنوں کے اندر فیصلہ کرنے کا پابند ہوگا۔ 

مجوزہ ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا سروس ٹربیونل میں ترمیمی بل 2024 ایوان میں ایجنڈے میں شامل کیا گیا مگر پیش نہ کیا جاسکا، نظر ثانی اپیل پر ٹربیونل اپنا فیصلہ تبدیل یا برقرار رکھ سکتا ہے۔

مجوزہ ترمیمی ٹربیونل ایکٹ 1974 کے سیکشن 7 میں کیا گیا ہے، اسمبلی میں جیل خانہ جات ترمیمی بل 2024 بھی ایجنڈے میں شامل تھا تاہم بل ایوان میں پیش نہ ہوسکا۔

مجوزہ بل میں خیبرپختونخوا جیل خانہ جات ایکٹ کے سیکشن 58 اے کا اضافہ کیا گیا ہے، نئی شق کے تحت جیل عملے کی استعداد کار بڑھانے کیلئے اکیڈمی قائم کی جائےگی اور اکیڈمی کو پریزنرز اسٹاپ اکیڈمی کہاجائےگا۔

مزید خبریں :