Time 15 اکتوبر ، 2024
پاکستان

26 ویں آئینی ترمیم: قومی اسمبلی کا اجلاس 18 اکتوبر کو طلب کیے جانے کا امکان

26 ویں آئینی ترمیم: قومی اسمبلی کا اجلاس 18 اکتوبر کو طلب کیے جانے کا امکان
قومی اسمبلی کا اجلاس 18اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے طلب کیے جانے کا امکان ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس 18 اکتوبر کو طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 18اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے طلب کیے جانے کا امکان ہے جس میں 26 ویں آئینی ترمیم پیش کی جائے گی۔

دوسری جانب آئینی ترمیم کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات آج متوقع ہے۔

گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کہہ چکے ہیں کہ آئینی ترمیم پر ہم آہنگی ہوگئی ہے  اور آئینی ترمیم جے یو آئی کے ہاتھ میں ہے، آئین سازی ہوگی تو صرف ہمارے مسودے پر ہوگی جے یو آئی کے مسودے کے علاوہ کسی اور آئین سازی کی اجازت نہیں دیں گے ۔

علاوہ ازیں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ آج کے مخالفین ماضی میں وفاقی آئینی عدالت کی حمایت کرچکے، آئینی عدالت کیلئے مخالفت ذاتی پسند و نا پسند کی بنیاد پر ہے، آئینی عدالت سے متعلق دودہائیوں سے ہماری جماعت کامؤقف رہا ہے۔


مزید خبریں :