Time 15 اکتوبر ، 2024
پاکستان

ملک کے سب سے بڑے اور جدید نیوگوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں کیا خاص ہے؟

پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سے منسلک  اہم منصوبے نیوگوادر  انٹرنیشنل ائیرپورٹ ملک کا  سب سے بڑا ائیرپورٹ ہے۔

 نیوگوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا ورچوئل افتتاح  گزشتہ روز  چین کے وزیراعظم لی چنگ اور وزیراعظم شہباز شریف نےکیا۔

ملک کے سب سے بڑے اور جدید بین الاقوامی معیار کے ہوائی اڈے کی تعمیر کا آغاز سال 2019 میں ہوا۔

یہ ائیرپورٹ گوادر  بندرگاہ  سے 26 کلومیٹر کے فاصلے پر گوردانی ایریا میں تعمیر کیا گیا ہے۔ جدید چینی ڈیزائن اور  تعمیراتی معیار کے مطابق 4 ہزار 300 ایکڑ  پر تعمیر  ہونے والے ائیرپورٹ کی تعمیرکے منصوبے پر ایک ہزار  سے زائد پاکستانی اور 200 چینی انجینئرز اور ورکرز نے حصہ لیا۔

ملک کے سب سے بڑے اور جدید نیوگوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں کیا خاص ہے؟
نیوگوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا ورچوئل افتتاح گزشتہ روز چین کے وزیراعظم لی چنگ اور وزیراعظم شہباز شریف نےکیا،فوٹو: ایکس

چین اور  پاکستان کے اشتراک سے تعمیر  ہونے والے اس ائیرپورٹ کی لاگت 55 ارب روپے سے زائد ہے۔ ائیرپورٹ کا رن وے 3 ہزار 800 میٹر لمبا اور 45 میٹر چوڑا ہوگا۔

بین الاقوامی معیار کا جدید ٹرمینل 14 ہزار  اسکوائر میٹر  پر دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں بین الاقوامی اور  اندرون ملک سفر کے ٹرمینلز ہیں۔

اس ائیر پورٹ سے  چین اور  پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں فضائی تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

ملک کے سب سے بڑے اور جدید نیوگوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں کیا خاص ہے؟
گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ائیربس A300 بوئنگ B747 سمیت دیگر طیاروں کی لینڈنگ سہولت حاصل ہوگی، فوٹو:ایکس

گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ائیربس A300 بوئنگ B747 سمیت دیگر طیاروں کی لینڈنگ  سہولت حاصل ہوگی۔

پاکستان سول ایوی ایشن کے ماتحت اس ائیرپورٹ پر ہزاروں افراد کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے۔ تجارتی سرگرمیوں سے بھی بحری اور  زمینی ٹرانسپورٹ سمیت دیگر شعبوں کے ہزاروں افراد بھی روزگار کے مواقع حاصل کرسکیں گے۔

مزید خبریں :