12 اپریل ، 2025
حمل کے دوران جسم میں بہت سی تبدیلیاں آرہی ہوتی ہیں جس کیلئے زیادہ خوراک کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔
خاص طور پر جب گرمی کا موسم ہو تو حاملہ خواتین کو چاہیے کو وہ اپنے کھانے میں ایسی غذاؤں کا استعمال کریں جو غذائیت بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ گرمی لگنے اور پانی کے کمی سے بھی بچائے۔
کسی بھی حاملہ خاتون کو چاہیے کہ وہ گرمیوں کی سوغات تربوز اور خربوزہ جیسے پھلوں کا لازمی استعمال کرے کیونکہ یہ قدرتی طور پر پانی سے بھرے ہوتے ہیں اور ان میں وٹامنز کی بھی بھاری مقدار پائی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ حمل کے دوران وٹامن سی سے بھرپور پھل آڑو، بیر، لیموں، کیوی اور امرود بھی آئرن کو جذب کرنے اور قوت مدافعت بڑھانے میں معاون ہیں۔
ماہرین طب کی جانب سیب کھانے کی بھی ہدایت کی جاتی ہے کیونکہ سیب میں فائبر اور آئرن موجود ہوتا ہے، آم بھی بہترین پھل ہے جب کہ پانی کی کمی کو دور کرنے کیلئے پانی کا زیادہ استعمال کے ساتھ ساتھ تازے پھلوں کا جوس اور لسی کا استعمال بھی ضروری ہے۔
تاہم حمل کے دوران اکثر خواتین کو ٹانگوں میں درد کی بھی شکایت رہتی ہے جس کیلئے کیلے کے زیادہ استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے۔
ماہرین طب کی جانب سے حاملہ خواتین کو سگریٹ نوشی، سوڈا ڈرنکس، زیادہ تلے ہوئے کھانے اور نمکین کھانوں سے منع کیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ دوران حمل ذیابیطس کا مرض ہونا بھی عام ہے جس سے بچنے کیلئے شوگر سے بھرپور کھانوں سے پرہیز لازمی ہے۔