16 اکتوبر ، 2024
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر دورہ پاکستان کے بعد نئی دہلی پہنچ گئے۔
بھارتی وزیر خارجہ جے ایس شنکر کو لینے بھارتی فضائیہ کا خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچا تھا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جے شنکر کو اسلام آباد چھوڑ کر خصوصی طیارہ کل بھارت واپس چلا گیا تھا، انڈین ائیر فورس کے طیارے کو لاہور کے قریبی بھارتی شہر امرتسر اتارا گیا تھا۔
ایوی ایشن ذرائع کا بتانا ہے کہ خصوصی طیارہ امرتسر ائیرپورٹ پر پارک کیا گیا تھا۔
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر4 بج کر 11 منٹ پر خصوصی طیارے سے نور خان ائیر بیس سے وطن واپس روانہ ہوئے اور ان کا طیارہ نئی دہلی پہنچ گیا۔
خیال رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ جے ایس شنکر اور دیگر ارکان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچے تھے۔