21 فروری ، 2013
کوئٹہ…شاہ زین بگٹی کو اسلحہ برآمدگی کیس میں ساتھیوں سمیت بری کردیا گیا۔ شاہ زین بگٹی اور ان کے ساتھیوں کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کیا گیا۔فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج 5 نوروز ہوت نے جاری کیا۔واضح رہے کہ شاہ زین بگٹی کو22دسمبر 2010کو بلیلی چیک پوسٹ پرساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔