Time 17 اکتوبر ، 2024
پاکستان

زین قریشی کی اہلیہ ماہنم کبیر بحفاظت گھر پہنچ گئیں

زین قریشی کی اہلیہ ماہنم کبیر بحفاظت گھر پہنچ گئیں
فوٹو: مہربانو قریشی/ایکس/ فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی کی اہلیہ ماہنم کبیر نے کہا ہے کہ وہ الحمدللّٰہ بحفاظت گھر پہنچ گئی ہیں۔

اپنے بیان میں ماہنم کبیر نے دعاؤں کیلئے شکریہ بھی ادا کیا۔

زین قریشی کی اہلیہ ماہنم کبیر بحفاظت گھر پہنچ گئیں
فوٹو: اسکرین گریب

پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھابھی بحفاظت واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی ایک تصویر شیئر کی، دعاؤں اور سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

زین قریشی کی اہلیہ ماہنم کبیر بحفاظت گھر پہنچ گئیں
فوٹو: اسکرین گریب

اس سے پہلے رہنما تحریک انصاف مہربانو قریشی نے کہا تھا کہ ان کی بھابھی کو نقاب پوش افراد نے اغوا کرلیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زین قریشی کی اہلیہ کو گھر کے قریب سے اٹھایا گیا، دو کاروں نے بھابھی کی گاڑی کو روکا اور زبردستی گاڑی سے باہر نکالا اور گاڑیوں میں سوار سادہ کپڑوں میں نقاب پوش افراد نے انہیں اغوا کرلیا ہے۔

زین قریشی کی اہلیہ ماہنم کبیر بحفاظت گھر پہنچ گئیں
فوٹو: اسکرین گریب

مہربانو قریشی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں لکھا کہ ڈیڑھ سال سے جاری ہر طرح کی دھمکیوں کے باوجود انہیں توڑا نہیں جا سکا جس کے بعد اب اوچھے ہتھکنڈوں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :