پاکستان
21 فروری ، 2013

توقیر صادق کیس: دبئی میں پاکستانی سفیر کا نیب کی ٹیم سے ملاقات سے انکار

توقیر صادق کیس: دبئی میں پاکستانی سفیر کا نیب کی ٹیم سے ملاقات سے انکار

دبئی … متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر نے نیب کی تفتیشی ٹیم سے ملاقات سے انکارکردیا، نیب کی ٹیم توقیر صادق کی ڈیپورٹیشن کے کاغذات جمع کرانے گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق توقیر صادق کیس کی تفتیش کرنے والی نیب کی ٹیم متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے پہنچی تو سفیر نے ان سے ملاقات سے انکارکردیا، نیب کی تفتیشی ٹیم کو پاکستانی سفارتخانے میں توقیر صادق کی ڈیپورٹیشن کے کاغذات جمع کرانے تھے۔ پاکستانی سفارتخانے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی ٹیم کے پاس تصدیق شدہ کاغذات نہیں تھے ۔ ذرائع کے مطابق کاغذات کی پاکستان میں یو اے ای کے سفارتخانے سے تصدیق ہونی تھی۔

مزید خبریں :