Time 18 اکتوبر ، 2024
کھیل

پاک، انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: سلیکٹرز پنڈی ٹیسٹ کی پچ سے بھی ہوم ایڈوانٹیج لینے کے خواہشمند

پاک، انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: سلیکٹرز  پنڈی ٹیسٹ کی پچ سے بھی ہوم ایڈوانٹیج لینے کے خواہشمند
 سلیکٹر عاقب جاوید پنڈی ٹیسٹ کی پچ پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں، ذرائع/ فائل فوٹو 

راولپنڈی: پاکستان  اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کے لیے پچ کی تیاری جاری ہے۔ 

ذرائع کے مطابق 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں آخری میچ کے لیے پنڈی اسٹیڈیم  میں پچ کی تیاری جاری ہے اور سلیکٹرز پنڈی ٹیسٹ کی پچ سے بھی ہوم ایڈوانٹیج لینے کے خواہشمند ہیں۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ سلیکٹر عاقب جاوید پنڈی ٹیسٹ کی پچ پربھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور انہوں نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے گراؤنڈ اسٹاف کو خصوصی ہدایات دے دیں ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق پنڈی میں بھی ملتان ٹیسٹ کی طرح اسپن وکٹ تیارکرنے کی کوشش کی جائے گی اور تیسرے ٹیسٹ کے لیے روایت سے ہٹ کر پچ بنانے کی کوشش کی جائے گی، پچ کو ہرممکن ڈرائی رکھنے کی کوشش کی جائے گی جب کہ اسکوائر کو بھی ڈرائی رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ سلیکٹر عاقب جاوید پچ کی تیاری دیکھنے کے لیے راولپنڈی بھی جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ 

مزید خبریں :