19 اکتوبر ، 2024
لاہور میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے سبب مصنوعی بارش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسموگ کی روک تھام کیلئے مصنوعی بارش کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ آلودگی بڑھنے سے بچوں کو اسکولوں میں چھٹیاں دینے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ لاہور میں مصنوعی بارش پر 35کروڑ روپے خرچہ آئے گا، مصنوعی بارش کیلئے محکمہ موسمیات اور ماحولیات کردار ادا کررہے ہیں۔