19 اکتوبر ، 2024
سندھ میں مزید 2 نئے پولیو وائرس کےکیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں رواں سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 39 تک پہنچ گئی ہے۔
نیشنل ای او سی نے سندھ سے 2 مزید پولیو کیسز کی تصدیق کی ہے۔ متاثرہ 2 بچوں میں ضلع سانگھڑ سے ایک لڑکی اور ضلع میرپور خاص کا ایک لڑکا شامل ہے۔
نئےکیسز کے بعد مجموعی طور پر ملک بھر میں سے رپورٹ کیسز میں سے بلوچستان سے 20، سندھ سے 12، خیبرپختونخوا سے 5 اور پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک کیس شامل ہے۔
نیشنل ای او سی کے مطابق اس سال میرپور خاص اور سانگھڑ سے پولیو کے یہ پہلےکیسز ہیں۔