Time 21 اکتوبر ، 2024
پاکستان

کراچی والوں کو مزید کتنے دن گرمی برداشت کرنی پڑے گی؟

کراچی والوں کو مزید کتنے دن گرمی برداشت کرنی پڑے گی؟
کراچی گرم اور خشک موسم کی لپیٹ میں ہے جب کہ بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤکے باعث سمندری ہوائیں نہیں چل رہی ہیں: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں  مزید 3 سے 4  دن گرمی  رہنے اور  خشک ہواچلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی گرم اور خشک موسم کی لپیٹ میں ہے جب کہ  بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤکے باعث سمندری ہوائیں نہیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی میں 3 سے 4 دن زیادہ تر گرم رہنے اور خشک ہواچلنے کا امکان ہے، اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول کے اوسط سے 3 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زائد بڑھ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  دن کے اوقات میں  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37سے 38ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہے گا جہاں سجاول، ٹھٹھہ، حیدرآباد، میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکرمیں بھی 4 سے 5 روز موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے ۔

مزید برآں  آج اور کل عمرکوٹ اور  تھرپارکر میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :