Time 21 اکتوبر ، 2024
پاکستان

پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنرز کو دفعہ 144 لگانے کا اختیار دے دیا، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنرز کو دفعہ 144 لگانے کا اختیار دے دیا، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
سیکرٹری داخلہ پنجاب کو 90 دن تک دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار ہوگا: نوٹیفکیشن— فوٹو:فائل

حکومت پنجاب نے ڈپٹی کمشنرز کو دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار دے دیا

پنجاب اسمبلی سے قانونی مسودے کی منظوری کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ قانون کے مطابق ڈپٹی کمشنرز اپنے ضلع میں ضرورت کے مطابق 30 دن تک دفعہ 144 لگا سکیں گے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب کو 90 دن تک دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار دیا گیا ہے جبکہ 90 یوم سے زائد عرصہ کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار کابینہ کے پاس ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت پنجاب نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1898ء میں ترمیم کردی۔

مزید خبریں :