Time 22 اکتوبر ، 2024
پاکستان

آئينی ترمیم پر اختلاف کرنیوالے 90 لوگ بھی راضی تھے صرف ایک شخص راضی نہیں تھا: مراد علی شاہ

صوبہ سندھ کے وزيراعلیٰ مراد علی شاہ نے  پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا نام لیے بغیر تنقید کی اور کہا کہ آئينی ترمیم پر سب راضی تھے، اختلاف کرنے والے 90 لوگ بھی راضی تھے صرف ایک شخص راضی نہیں تھا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب میں مراد علی شاہ کا کہنا تھاکجہ آصف علی زرداری نے 18ویں آئینی ترمیم سے آئین کو بحال کیا، شہید محترمہ کی خواہش تھی کہ عدلیہ میں تبدیلی لائی جائے، عدلیہ سیاسی مقدمے بناتی ہے اور چاہتی ہے کہ اس کی تشہیر ہو، سعید غنی کتنی بار توہین عدالت میں پھنسا رہا اب بھی پھنسا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے قائد اعظم کی تقاریر اور میثاق جمہوریت کا بھی بتایا، بلاول  نے نمبر پورے ہونے کے باوجود چاہا کہ اتفاق رائے ہو لیکن ایک شخص جو رکن نہیں اور کسی جماعت کے سربراہ نہیں وہ راضی نہیں تھا، 80 سے 90 لوگ راضی تھے لیکن وہ راضی نہیں تھا جو آج کسی جماعت کاصدر بھی نہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ عدلیہ کاپوراوقت توسیاسی کیسزمیں لگ جاتاتھا، ہم نے کہا یہ وقت عوامی کیسزپرلگے، شہید محترمہ نے2006میں عدلیہ اصلاحات کاسوچا اور کہا عدلیہ میں اصلاحات کے بغیرملک ترقی نہیں کرسکےگا، کوئی کچھ بھی کہے یہ متفقہ ترامیم ہيں، عام آدمی کیلئے‍ ضروری تھیں۔

مزید خبریں :