Time 22 اکتوبر ، 2024
پاکستان

برکس تنظیم میں پاکستان کی رکنیت کی درخواست پر بھارت کی حمایت کا امکان

برکس تنظیم میں پاکستان کی رکنیت کی درخواست پر بھارت کی حمایت کا امکان
فوٹو: فائل

برکس تنظیم میں پاکستان کی رکنیت کی درخواست پر بھارت کی حمایت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے برکس میں رکنیت کی پاکستان کی طویل عرصے سے موجود درخواست پر رواں اجلاس میں پیش رفت ہو سکتی ہے۔

روس میں جاری برکس کے اجلاس میں 24 ممالک کے سربراہ شرکت کر رہے ہیں، کانفرنس میں ایران کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے اہم معاہدے پر دستخط ہوں گے۔

اجلاس میں سعودی عرب کی برکس میں حیثیت کو بھی واضح کیا جائے گا۔

برکس اجلاس میں چین کے صدر شی جن پنگ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات بھی متوقع ہے۔

روس آج سے شروع ہونے والے تین روزہ برکس سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے، روسی صدر ولادیمیر پوتن نے توسیع شدہ برکس گروپ میں بات چیت کے لیے کئی عالمی رہنماؤں کو روسی شہرکازان مدعو کیا ہے۔

مزید خبریں :