Time 23 اکتوبر ، 2024
پاکستان

ائیر لائنز کے انتظامی مسائل: 4 پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر کا شکار

ائیر لائنز کے انتظامی مسائل: 4 پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر کا شکار
کراچی کوئٹہ کی پی آئی اے کی دوپروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جب کہ شارجہ کوئٹہ کی غیرملکی ایئر لائن کی 2 پروازیں بھی منسوخ ہوگئی ہیں/ فائل فوٹو

کراچی: ائیر لائنز کے انتظامی مسائل کی وجہ سے ملک بھر میں 4 پروازیں منسوخ ہوگئی اور 18 میں تاخیر ہوئی۔ 

ایوی ایشن حکام کے مطابق کراچی کوئٹہ کی پی آئی اے کی 2پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جب کہ شارجہ کوئٹہ کی غیرملکی ایئر لائن کی 2 پروازیں بھی منسوخ ہوگئی ہیں۔ 

حکام کا بتانا ہے کہ کراچی لاہور کی نجی ائیر لائن کی پرواز، کراچی لاہورپی آئی اے کی پرواز اور کراچی اسلام آباد کی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق کراچی سکھر کی پرواز پی کی روانگی میں ڈیڑھ گھنٹہ، ملتان جدہ کی پی آئی اے کی پرواز کی روانگی میں پونے 2 گھنٹے، پشاور دوحہ کی پرواز کی روانگی میں ایک گھنٹہ جب کہ پشاور جدہ کی نجی ائیرلائن کی پرواز کی روانگی میں ایک گھنٹے تاخیر ہے۔

حکام کے مطابق لندن اسلام آباد کی پروازوں کی آمد روانگی میں 2 گھنٹے، اسلام آباد دوشنبے کی پرواز کی آمد میں ایک گھنٹہ، اسلام آباد استنبول کی پرواز کی روانگی میں ایک گھنٹہ اورکراچی دبئی کی پرواز کی آمد روانگی میں پونے 2 گھنٹے جب کہ کراچی استنبول کی پرواز سوا گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے۔ 

مزید خبریں :